Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ سے ایک عمل یاحفیظ یاسلام ملا‘ جو کہ گھر سے نکلتے وقت صرف گیارہ مرتبہ پڑھناہے۔میں مقامی کمپنی میں جاب کرتی ہوں‘ روزانہ کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا تھا‘ مگر جب سے گھر سے یاحفیظ یاسلام گیارہ بار پڑھ کر نکلتی ہوں اور اس کےعلاوہ آفس میں بھی کھلا پڑھتی رہتی ہوں‘ کوئی بھی مشکل آئے وہ فوراً حل ہوجاتی ہے‘ بہت سکون محسوس ہوتا ہے‘ ایسے لگتا ہے کسی حفاظتی حصار میں آگئی ہوں‘ گندی نظروں سے بچ گئی ہوں۔ الحمدللہ! (ف، لاہور)