کولیسٹرول کم رکھنے کے لیے کوئی سادہ اور اچھا سا مشورہ دیں تاکہ میری طبیعت جلد بہتر ہو جائے اور میں چٹ پٹے کھانے دوبارہ کھا سکوں۔(نوید، لاہور)
مشورہ:زندگی ہے تو کھانے کا بھی مزہ ہے۔ آپ کولیسٹرول کے مریض ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ سادہ اور متوازن غذا کو معمول بنالیں۔ بکرے کابھیجا، سری پائے اور نہاری کھانا چھوڑ دیں‘ ان میں بہت کولیسٹرول ہوتا ہے۔ دوپہر کے کھانے کیساتھ سلاد کا استعمال ضرور کریں۔ گوشت کم سے کم کھائیں۔ خصوصاً بڑا گوشت، دیسی گھی، مکھن، کریم والا دودھ نہ لیں۔ اگر آپ کو انڈے پسند ہیں تو صرف سفیدی استعمال کریں۔ بیکری کی چیزیں کیک، پیسٹری، بسکٹ برگر‘ شوارما ہرگزنہ کھائیں۔