Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے آزمودہ ٹوٹکہ ‘ ٹوٹکہ سیکشن کیلئے‘ قارئین! آزمائیے نفع دیں گے۔
موہکوں کے لیے:بانس کا جھاڑو نیا جو کہ بازار سے عام مل جاتا ہے‘ اس سے مسجد کے صحن کی صفائی کریں اور نیت کریں کہ اے اللہ جیسے ہم نے تیرے پاک گھر کی صفائی کی ایسے تو اپنی رحمت سے ہمارے جسم، چہرے سے ہر چیز (موہکے وغیرہ) کو صاف کردے اور اس جھاڑو کو مسجد میں ہی صفائی وغیرہ کے لیےرکھ دیں۔ چند دن بعد انشاء اللہ موہکے خود بخود ختم ہو جائیں گے۔جب بھی وقت ملے مسجد کی صفائی ضرور کریں۔ زندگی بھر موہکوں اور پریشانیوں سے نجات ملتی رہے گی۔