Search

میں نے دیکھا میرے جوتے گم ہو جاتے ہیں، میں انہیں ڈھونڈنے جاتا ہوں تو ایک دکان پر بہت رش ہوتا ہے میں بھی وہاں جاتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ وہاں انڈے رکھے ہیں اور میں دکان دار سے انڈوں کا ریٹ پوچھتا ہوں تو وہ کافی زیادہ بتاتا ہے۔ اچانک میری نظر ٹوٹے ہوئے انڈوں پر پڑتی ہے جو بہت سستے ہوتے ہیں میں وہ خرید لیتا ہوں۔(نوید ، لاہور)
تعبیر: اشارہ ہے کہ آپ کے ساتھ بندش کا مسئلہ چل رہا ہے ، آپ پنج وقتہ نماز کی پابندی کرتے ہوئے ہر نماز کے بعد 72مرتبہ یَابَاسِطُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں، اگر اتنا نہ ہوسکے تو صرف فجر اور عشاء کے بعد یہ عمل کرلینا بھی کافی ہوگا۔ اس عمل کی مدت 90دن ہے۔ واللہ اعلم
اکثر خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں بائیک چلا رہا ہوں اور بائیک کا انجن کافی اچھا ہے اور میں کہتا ہوں کہ مجھے تو بائیک چلانی آتی ہے اور میرے والد مجھے کہتے ہیں کہ تمہیں بائیک چلانی نہیں آتی۔(عمیر، پشاور)
تعبیر:خواب کے مطابق کوئی اہم کام جو کہ کافی عرصہ سے رکا ہوا تھا انشاء اللہ بہ حسن و خوبی جلد انجام پذیر ہونے کا ارشارہ ہے۔ہر نماز کے اکیس 21بار یَابَدِیْعُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔
واللہ اعلم۔