محترم حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ پر کروڑوں رحمتیں نازل کرے‘ آپ کے اہل و عیال پر ‘ آپ کے مخلصین پر کروڑوں رحمتیں نازل کرے۔ آمین! آپ نے ہم جیسے گنہگاروں کو اللہ سے ملایا اور آپ کی وجہ سے ہمارا اللہ سے مضبوط تعلق بنا۔درس میں آنے کے بعد دل کے حالات بدل گئے‘ اللہ تعالیٰ سے باتیں کرنے میں لطف آنے لگا۔ آپ نے ایک درس میں شکر کرنے کا بتایا۔ سر کے بالوں سے لے کر پاؤں کے ناخنوں تک اللہ کا شکر ادا کیا‘ شکر سے وہ مزہ آیا کہ جو پہلے کبھی نہ آیا‘ بس دل کررہا تھا بیٹھی رہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتی رہوں‘ اللہ کا احسان کرتی رہوں میرے اللہ کا کتنا احسان ہے کہ اس نے درس کی برکت سے میری گنہگار زبان کو اپنا ذکر کرنے کی توفیق بخشی۔ میں تو شکر ادا کر ہی نہیں سکتی۔ میں تو کھوٹہ سکہ تھی آپ کے دروس نے مجھے پالش کیا۔ آپ کے درس میرے دل کو پالش کررہے ہیں۔ میری مرحومہ ماں کا شکریہ جو ہمیں تسبیح خانہ سے جوڑ گئی۔ ہمارے گھر کے بہت سے مسائل درس سننے کی برکت سے حل ہورہے ہیں‘ رزق کے مسائل حل ہورہے ہیں۔ الحمدللہ! درس کی برکت سے ہم خوشحالی کی جانب گامزن ہیں۔(عاصمہ)۔