Search

یہ آنکھ کی پلکوں اور کونوں پر ہوتی ہے اور بہت تکلیف دیتی ہے یہ سرخ رنگ کی پھنسی ہوتی ہے اور اس میں خارش ہوتی ہے میری کے سات سبز پتے لے کر ایک بانس کی پتلی سی تیلی سلائی کی طرح کی لیں اور ایک پتے پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر دم کردیں اور پتے پر ایک ایک بار بسم اللہ پڑھ کر دم کرکے پھنسی سے لگاکر ایک ایک پرولیں پھر اس تیلی کو کسی اونچی جگہ دیوار وغیرہ میں گاڑھ دیں اللہ کے حکم سے ایک آدھ روز میں پھنسی سے آرام آجائے گا۔

ہر فرض نماز کے بعد مندرجہ ذیل آیت تین مرتبہ پڑھ کر انگلی پر پھونک مار کر انگلی کو آنکھوں پر پھیرا جائے تو ان شاء اللہ موتیا کا مرض جاتا رہے گا۔
دوسرا علاج یہ ہے کہ سورۂ یٰسین پڑھ کر سرمہ پر دم کرکے آنکھوں میں لگالیاجائے تو انشاء اللہ شفاء ہوگی۔
آنکھوں کی وباء سے آنکھیں آ جاتی ہیں  اس میں بھی ہم   فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾  آیت پڑھ ہاتھوں کی انگلیوں کے سروں پر پھونک کر آنکھوں پر پھیرلیتے ہیں۔ اپنی دعائوں میں مجھے یاد رکھیں اللہ تعالیٰ کا بہت احسان اور کرم ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری تسبیح خانے سے نسبت قائم کی۔