Search

جس کو کسی نیند لانے والی دوا سے نیند نہ آئے‘ ٹینشن بیماری یا خوف کی وجہ سے نیند ختم ہوجائے تو اس کیلئے خالد بن ولید کی وہ دعا جو آنحضور ﷺ نے سکھائی‘ نیند لانے کیلئے اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہیں۔ یہ دعا نیند لانے کی بہت ہائی پوٹینسی گولی ہے‘ مجھے خوف کی بیماری میں نیند اُڑ گئی‘ ڈاکٹر نے نیند کی گولیاں دیں‘ اس سے بلڈپریشر لو رہنے لگا‘ نیند ختم اور دل کمزور ہوگیا میں نے عبقری نومبر 2008ء میں یہ دعا پڑھی‘ اس دعا سے لاجواب نفع ہوا۔
اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَمَا اَظَلَّتْ وَ رَبَّ الْاَرْضِیْنَ وَمَا اَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّیَاطِیْنِ وَمَا اَضَلَّتْ کُنْ لِیْ جَارًا مِّنْ شَرِّ خَلْقِکَ اَجْمَعِیْنَ اَنْ یَّفْرُطَ عَلَیَّ اَحَدٌ مِّنْھُمْ اَوْاَنْ یَّطْغٰی عَزَّجَارُکَ (وَتَبَارَکَ اسْمُکَ) وَجَلَّ ثَنَاؤُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ۔
جس شخص کو غم‘ فکر‘ ڈر‘ خوف‘ بیماری سے نیند جاتی رہے اس کیلئے سورۂ الانبیاء ہرن کی جھلی پر لکھ کر کمر پر باندھ دیں خوب نیند آئے گی‘ آنکھ نہ کھلے گی۔قلت نوم کیلئے سوتے وقت یہ آیت پڑھنا بھی بہت مفید ہے:۔

اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یَاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا

(احزاب۵۶)


ضعف بصارت کیلئے:  جس قدر بھی نظر کمزور ہو جائے تین مرتبہ پڑھ کر انگلی شہادت پر دم کرکے آنکھوں پر لگانے سے نظر ٹھیک ہوجاتی ہیں‘ ہر نماز کے بعد تین مرتبہ

فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ

 (قٓ۲۲)
اوریَانُوْرُ گیارہ مرتبہ ہر نماز کے بعد انگلیوں پر دم کرکے آنکھوں پر لگائیں۔

(نجمہ عامر‘ گوجرانوالہ)