Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا حکم پڑھا کہ نظر کی کمزوری اور نیند نہ آنے کے بارے میں لکھا جائےتو جو میرا اپنا آزمودہ نسخہ ہے میں آج آپ کو وہ بھیج رہی ہوں جس سے مجھے بارہا فائدہ ہوا ہے۔ ھوالشافی: ایک پاؤ چاروں مغز‘ پاؤ بادام‘ پاؤ خشخاش اور ایک پاؤ تخم کاہو۔ ان سب کو ملا کر ان کا تیل نکلوائیں۔ تخم کاہو کا خالی تیل بالکل نہیں ہوتا یہ ان سب کے ساتھ مل کر تیل میں شامل ہوتا ہے۔ یہ انتہائی نیند آور اور اینٹی ڈیپریشن تیل ہے۔ رات کو روزانہ سوتے وقت ہلکے ہاتھوں کے ساتھ اس تیل کا مساج کریں‘ پھر کمالات دیکھئے۔ مساج کے دوران ہی آنکھیں بند ہونا شروع ہوجائیں گی اور انتہائی پرسکون نیند آجائے گی یہ میرا بہت آزمودہ نسخہ ہے۔