ڈاکٹر حکیم مرزا منور بیگ (ایم۔اے) پروفیسر طیبہ کالج فاضل طب والجراحت لکھتے ہیں بصری خرابیوں کی بنیاد دراصل دماغ کی ہیجانی کیفیت ہوتی ہے یہ بوجھ بعد میں آنکھ پر اثر انداز ہوکر اس کے مسئلہ اور نظر کو کمزور ہوتا ہے جو بصری کمزوری کا باعث بنتا ہے۔ دماغ کی ہیجان خیزی تنائو بوجھ تفکرات کا ہجوم خیالات کی سختی اور گھبراہٹ ایسی وجوہ ہیں جن کے باعث نہایت پیچیدہ بصری خرابی اور کمزوری پیدا ہوجاتی ہے۔ ایسے میں آم، انگور، ٹماٹر، سنگترہ، جامن اور کلیجی مفید ہیں۔