Search

دیمک کیلئے روحانی علاج حاضر ہے بس یقین شرط ہے‘ پلیز اس یقین کے ساتھ عمل کریں کہ یہ وہ قرآن پاک ہے جو اگر پہاڑوں پر نازل ہوتا تو وہ پھٹ جاتا۔ سورۂ معراج کو نو بار یا اکیس بار پڑھ کر سپرے والی بوتل میں پانی ڈال کر اس پر دم کریں۔ اول و آخر درودابراہیمی پڑھیں اور یقین کے ساتھ دیمک والی جگہ پر سپرے کریں‘ دن میں تین بار‘ جب تک دیمک ختم نہ ہوں کرتے رہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔ جہاں ٹڈیاں ہوں وہاں اس کی ہر آیت کو علیحدہ علیحدہ ایک ایک مرتبہ زعفران سے لکھ کر ایک ایک نقش الگ الگ درخت پر لٹکا دیں‘ اللہ کے حکم سے ٹڈیوں کا طوفان ختم ہوجائے گا۔
ڈینگی بخار سے نجات:  سورۂ معراج کا ظہر کی نماز کے بعد ہمیشہ پڑھنا ہر طرح کی وباء اور ڈینگی بخار سے محفوظ رکھتا ہے۔
فالج اور لقوہ سے نجات: عشاء کی نماز کے بعد اس سورۂ کو پڑھ کر شہد پر دم کرکے تین انگلیاں شہد کی چاٹ لیں‘ فالج اور لقوہ کی بیماری سے ہمیشہ محفوظ رہے گا۔
روحانی ترقی کیلئے: روحانی ترقی کیلئے سورۂ فجر بہت خاص ہے‘ سات روزے رکھے جائیں ہر روز سات مسکینوں کو کھانا کھلایا جائے اور 141 بار روزانہ سات روز تک سورۂ فجر کو ایک جگہ پڑھا جائے انشاء اللہ سارے سال کی روزی نصیب ہوگی۔