Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کی نئی نئی قاریہ ہوں‘ ستمبر کے شمارے میں آپ نے دیمک کو کنٹرول کرنے کے بارے میں فرمایا۔ میرا ایک بارہا کا آزمایا ٹوٹکہ ہے۔ مٹی کے تیل کو سرنج میں بھرلیں اور جس جگہ دیمک لگی ہو وہاں سوراخوں میں سرنج کی مدد سے تیل ڈال دیں۔ انشاء اللہ دیمک کا نام و نشان ختم ہوجائے گا۔

(ام صالحہ‘ کمالیہ)