Search

ابن انس نے اپنی کتاب اور حاکم نے مستدرک میں صاحب فضل حصیص نے لکھا ہے جس شخص کی آنکھ دکھتی ہے اسے یہ دعا پڑھنی چاہیے

اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِبَصَرِیْ وَاجْعَلْہٗ الْوَارِثَ مِنِّیْ وَاَرِنِیْ فِی الْعَدُوِّ ثَأْرِی وَانْصُرْنِیْ عَلٰی مَنْ ظَلَمَنِیْ

ترجمہ: اے اللہ میری بینائی قائم رکھ اور مجھ کو فائدہ پہنچا اور اس کو میرا وارث بنادے اور دشمن کے مقابل میرا بدلہ دکھا اور ظالم کے خلاف میری مدد فرما۔ علماء نے لکھا ہے جس کی آنکھ میں غبار سا ہو اسے ہر نماز کے بعد تین بار یہ آیت قرآن پڑھ کر آنکھوں میں دم کرنا چاہیے۔

 فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ

(قٓ۲۲)