Search

اگر نیند نہ آتی ہو تو بھنگ اورتخم خشخاش برابر وزن لے کر بکری کے دودھ میں پیس کر پائوں کے تلوئوں پر مہندی کی طرح لیپ کریں نیند آجائے گی۔
٭ گرمی کی وجہ سے سر میں درد ہو یا نیند نہ آتی ہو تو گل بنفشہ چھ ماشے، دھنیے کے بیج چھ ماشے کو پانی میں پیس کر پیشانی پر لگانے سے درد سر اچھا ہوجاتا ہے اور نیند بھی آجاتی ہے۔

سرمہ5تولہ،قلمی شورہ آدھا تولہ،کباب چینی ایک تولہ،کنوار گندل ایک ٹکڑا۔ترکیب:۔ سرمہ کو مٹی کے کورے برتن میں بھگو کر رکھیں روز پانی بدلتے رہیں‘ 40 دن کے بعد اس کو باریک پیس لیں جب تک اس کی چمک ختم نہیں ہوجاتی‘ اس کو پیستے رہیں۔ جب بالکل باریک پس جائے تو کباب چینی کو الگ سے پیس کر سرمہ میں ڈال دیں۔ اب قلمی شورہ بھی اس سرمہ میں شامل کرلیں اور اس کو مزید پیستے رہیں‘ جب تینوں آپس میں یکجا ہوجائیں تو اس میں کنوارگندل کو چھیل کر اس کا گودا سرمہ میں ڈال کر پیستے رہیں‘ تمام چیزیں حل ہوکر سرمہ بن جائیں تو صبح و شام سلائی سے آنکھوں میں لگایا کریں۔ آنکھ میں جالا، پھولایا دھند کی شکایت دور ہوجاتی ہے‘ موتیا پانی بھی کافی حد تک کنٹرول میں آجاتا ہے۔ یہ ہمارے گھر کا آزمودہ نسخہ ہے۔ اگر موتیا پانی ہوتو سرمہ لگاتے وقت آنکھ دکھتی نہیں اور اگر موتیا پانی نہ ہو تو آنکھ میں ذرا جلن سی محسوس ہوتی ہے۔