محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا ماہنامہ عبقری پڑھا‘ ماشاء اللہ بہت اچھا رسالہ ہے اور بہت سے لوگوں کی اصلاح کا باعث ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے۔ آمین! آپ نے دیمک کے کنٹرول کے متعلق پوچھا۔ درج ذیل دعا ہر قسم کے موذی جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کی حفاظت کیلئے ہے اور دیمک کے خاتمہ کیلئے اس کو اکسیر پایا ہے۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سَلٰمٌ عَلٰی نُوْحٍ فِی الْعٰلَمِیْنَ ۔گیارہ بار صبح اور گیارہ بار شام اول و آخر گیارہ بار درودشریف پڑھا جائے اعتقاد کامل ہو۔
اس کے علاوہ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔ تین بار صبح و شام۔
(ام سعد‘ کوٹ مومن)