دیمک کے خاتمہ کے سلسلے میں میرا اپنا ذاتی آزمودہ تجربہ ہے۔ یہ عمل مجھے ایک بزرگ نے بتایا تھا۔ وہ میں ’’عبقری‘‘ کی نذر کرتا ہوں۔ وہ عمل یہ ہے کہ جس جگہ دیمک لگی ہووہاں پر اونٹ کی ہڈی جس کی لمبائی تقریباً چھ انچ ہو اسے لیکر تقریباً ڈیڑھ فٹ زمین میں گڑھا کھود کر دبادیں۔ اس جگہ یا زمین میں ایک ماہ تک پانی بالکل نہیں پڑنا چاہیے۔ اس عمل سے جہاں دیمک لگی ہو‘ وہ ختم ہوجائے گی اور پانچ کلومیٹر ایریا تک دیمک نہیں لگے گی۔ یہ میرا آزمودہ نسخہ ہے۔
(محمد ایوب‘ کراچی)