Search

 ابو داؤد میں روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے رات کو سوتے وقت خوشبو دار سرمہ لگانے کا حکم فرمایا۔
فوائد :۔ علماء نے لکھا ہے کہ خوشبو دار سے یہاں پرمشک ملا ہوا سرمہ مراد ہے اور ابن ماجہ میں روایت ہے کہ اثمد سرمہ سب سرموں سے بہتر ہے کیونکہ یہ نگاہ روشن کرتا ہے پلکوں کو گھنا  کرتا ہے۔ ترمذی کی شرح میں ہے سرمہ اصفہانی کو اثمدسرمہ کہتے ہیں بعض احادیث میں ہے کہ سرمہ جب لگایا جائے تو طاق عدد لگایا جائے۔ یعنی ایک سلائی یا تین سلائی۔

مسواک کے خواص اورفوائد
علاج:۔ معجمہ اوسط میں طبرانی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ مسواک کے درج ذیل فائدے ہیں: مسواک سے منہ پاک اور صاف رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے چہرہ اور نگاہ روشن ہوتے ہیں۔