Search

یہ بیماری مسلسل نشہ کرتے رہنے اور اچانک وہ نشہ چھوڑ دینے یا مسلسل ٹینشن اور دیگر وجوہات کی بناء پر بھی لاحق ہوجاتی ہے لیکن یاد رہے کہ اس بیماری میں نیند آور گولیوں سے دور رہیں تاکہ شروع میں ان سے نیند تو آجاتی ہے مگر پھر رفتہ رفتہ ان گولیوں کی مقدار بڑھانی پڑتی ہے اور بالآخر نوبت یہاں تک پہنچتی ہے کہ چاہے کتنی ہی گولیاں کھالی جائیں نیند نہیں آتی اور یہ گولیاں مضر صحت ثابت ہوتی ہیں۔ لہٰذا یہ وظیفہ کیجئے انشاء اللہ ضرور کرم ہوگا۔ سونے سے قبل درود شریف کے ساتھ سورہ ٔاحزاب آیت نمبر56چالیس مرتبہ اور آخر میں 11مرتبہ پھر درود شریف پڑھیں۔ 5,10منٹ میں ہی نیند آجائے گی چند دن یہ عمل کریں نیند روٹین کے مطابق آنے لگے گی۔

زمانہ قدیم میں اس کا علاج عام طور پر پیاز سے کیا جاتا تھا‘ اس لئے جس کو نیند نہ آتی ہو وہ کچی پیاز چباکر کھالے یا ابلی ہوئی پیاز گرم دودھ میں ڈال کر استعمال کرے خوب نیند آئے گی لیکن یاد رہے کہ نماز فجر پڑھنے سے قبل خوب اچھی طرح منہ صاف کرے‘ یہاں تک کہ بدبو ختم ہوجائے کیونکہ منہ میں بدبو ہونے کی صورت میں مسجد کا داخلہ حرام ہے۔

آدھ کلو پانی میں چھ ماشہ (یعنی تقریباً 6گرام) سونف ڈال کر پانی کو چولہے پر جوش دیجئے جب دو چھٹانک یعنی 125گرام پانی رہ جائے تو اس میں گائے کا دودھ 250گرام اور ایک تولہ یعنی12گرام گائے کا گھی اور حسب ضرورت چینی یا خالص چھوٹی مکھیوں کا شہد ملاکر استعمال کیجئے خوب نیند آئے گی۔ (جمشید حیات‘ اٹک)