Search

 پاؤں کو گرم اور سر کو سرد رکھنے سے تمام جسم کی حفظ صحت کے علاوہ قوت بصارت کو فائدہ ہوتا ہے۔

٭ فراخ میدان اور کھلی ہوا میں ہر روز ورزش کرنا نہایت مفید ہے۔ ٭ صبح بستر سے اٹھنے کے بعد آنکھوں کو سرد پانی سے دھوئیں۔
٭ گرمی کے موسم میں بستر پر جانے سے پہلے آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے دھولیا کریں۔
٭ گرمیوں کے موسم میںسفر کے دوران تازہ پانی اور ٹھنڈے پانی کے چھینٹے آنکھوں میں ماریں۔
٭ دماغ اور معدہ کی تقویت کا لحاظ رکھیں اور کمزور نہ ہونے دیں۔
٭ دن میں پانچ وقت نماز سے پہلے مسواک کو لازم کریں۔ اس سے بصارت تیز ہوتی ہے۔صاف اور ٹھنڈے پانی میں غوطہ لگاکر آنکھوں کو اس میں کھلا رکھیں۔
٭ سبز رنگ، درختوں، سبزہ، ہریالی اور جاری صاف پانی کی طرف دیکھتے رہنا بالخصوص مقوی بصر ہے۔
٭ دلکش مناظر اور خوبصورت چیزوں کی طرف دیکھنا نظر کو قوی کرتا ہے۔
٭ ہر وقت لکھنے پڑھنے میں مصروف نہ رہیں۔
٭ کھلے میدانوں اور باغوں میں دور دور تک دیکھنے اور آنکھوں کو آزادی کا موقع دیتے رہیں جس کیلئے انہیں قدرت نے بنایا ہے۔
٭ تیل، ترش اشیاء اور زیادہ گرم مصالحوں سے پرہیز کریں۔٭ نہایت تیز روشنی کی طرف مت دیکھیں‘ یہ نظر کو کمزور کرتی ہے۔
٭ سرسوں کے تیل کی مالش سر میں کرنا نہایت مفید ہے۔
٭ مقوی اغذیہ کا استعمال کریں۔