محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ نے کچھ عرصہ سے عبقری باقاعدہ پڑھنا شروع کیا ہے‘ گزشتہ ماہ سے آپ کی طرف سے مسلسل دیمک کے خاتمے کے نسخے کے متعلق پڑھ رہا ہوں تو اس سلسلے میں عرض ہے کہ اگر کسی گھر میں دیمک ہو تو اس کےخاتمے کیلئے اونٹ کی ہڈیاں زمین سے تین فٹ تک گہرے گڑھے کھود کر ڈال دی جائیں تو اس سے دیمک کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ گھرکے چاروں کونوں میں اونٹ کی ہڈیاں زمین میں دبادی جائیں تو اس سے امید واثق ہے کہ دیمک ختم ہوجائے گی۔
(سلیم ممتاز‘ راولپنڈی)