Search

خشخاس کا تیل کنپٹی پر ملنے سے جلد نیند آجاتی ہے۔
سرخ ٹماٹر کاٹ کر چینی چھڑک کر کھانے سے نیند نہ آنے کی شکایت‘ ٹینشن ڈیپریشن دور ہوجاتی ہے۔
سونے سے پہلے پیاز کا استعمال نیند لاتا ہے۔
فروٹ چاٹ کھانے سے نیند نہ آنے کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات سر میں خشکی ہونے کے باعث نیند نہیں آتی ایسے میں سر کی مالش بادام روغن وغیرہ سے کرنے سے بے خوابی نہ ہوگی۔ چائے اور کافی کا استعمال بہت کم کیا جائے اس کی جگہ دودھ اور پھل کا استعمال کیا جائے۔

(ماحوذ ازپروفیسر مرزا منور بیگ طبیہ کالج)