سرمہ دانی میں ایک لونگ مع پھول کے ڈال دیں ایک ماہ کے بعد وہ لونگ نکال دیں۔ اس طرح ہر ماہ لونگ تبدیل کردیا کریں اور وہی سرمہ روز لگایا کریں انشاء اللہ عمر بھر نظر کمزور نہیں ہوگی اور نہ آنکھ میں کوئی شکایت ہوگی اس کی پابندی سے روشنی بڑھ کر چشمہ کی عادت چھوٹ جائے گی مجرب ہے۔ (فقیر مؤلف ) کی رائے سے ہر لونگ ٹوپی دار پر اکیس بار درود شفاء پڑھ کر دم کرلیا کریں ۔ تو بہت ہی زود اثر ہے یہ فقیر کا تجربہ ہے ۔
درود شفاء
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ الْقُلُوْبِ وَ دَوَائِھَا وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَآ ئِھَا نُوْرِ الْاَبْصَارِ وَضِیَآئِھَا وَعَافِیَۃِ الْاَبْدَانِ وَشِفَائِھَا نُوْرِ الْاَبْصَارِ وَضِیَآئِھَا وَعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ تَسْلِیْما
یہ میرا آزمودہ ہے میری بہت سی بہنوں کا بھی آزمودہ ہے ۔یہ کوئی مشکل کام نہیں ہم سب ٹیچرز استعمال کررہی ہیں بہت بہترین خوشبودار سرمہ بن جاتا ہے ۔ ہمیں اتنا یقین ہے کہ سرمہ دانی ہم ہر ماہ کے آخری دن پرس میں رکھ لیتی ہیں اور سکول میں اجتما عی طور پر اکٹھے بیٹھ کر پڑھ لیتی ہیں ۔ ایک لونگ ہر ماہ پہلے والا نکال لیتے ہیں ۔ چھوٹے بڑے سب اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں ، اللہ کا شکر ہے ۔ جس جس کو بھی بتایا بہت اچھا پایا ، یہ نسخہ بہت ہی اچھا ہے جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ، یہ تحفہ بہت ہی بار آزمایا ہوا ہے۔