Search

عبقری کے فیس بک پیج سے دیکھ کر ’’ سورہ ٔماعون ‘‘ کی تلاوت کی حکیم صاحب کے کہنے کے مطابق سات دفعہ اونچی آواز میں اس کے بعد سے اب کبھی کوئی ایک کھٹمل دکھائی نہیں دیتا‘ بہت واضح فرق محسوس ہوا ہے۔ اللہ حکیم صاحب اور ان کی پوری ٹیم سے (جن کی محنت کی وجہ سے یہ دعائیں ہم تک پہنچتی ہیں ان سب سے ) راضی ہوجائے۔ آمین!
عبقری کے فیس بک پیج سے دیکھ کر ’’ نااتفاقی دور کرنے کا عمل ‘‘ (سورہ انفال۔آیت63، گیارہ بار) آج کل روز پڑھ رہی ہوں، بہت عقیدہ اور کامل یقین کے ساتھ تلاوت کرتی ہوں آپ سب سے التماس ہے کہ مجھ گناہگار کیلئے دعا کریں‘ میں صلہ رحمی کی اس کوشش میں کامیاب ہوجائوں۔ آمین! اللہ روٹھے ہوئوں کو منادے‘ بچھڑے ہوئوں کو ملادے، ٹوٹے دلوں کو جوڑ دے۔ آمین! اللہ آپ سب اور مجھ گنہگار سے راضی ہوجائے۔ آمین! (ا۔ن۔ٹ)۔