Search

کثرت دماغی محنت کمی خون کثرت جماع ضعف قلب ضعف بصارت اور حافظہ کی کمزوری دور کرنے کیلئے۔ ڈاکٹر حکیم غلام النبی (ایم اے) پروفیسر طبیہ کالج لکھتے ہیں نسخہ: مغز بادام سات عدد، الائچی خورد چار عدد، چھوہارہ ایک عدد، مصری 5 تولہ، مکھن 5 تولہ، مغز بادام و چھوہارہ رات کے وقت مٹی کے کورے برتن میں پانی ڈال کر بھگو دیں۔ صبح باداموں کو چھیل دیں اور چھوارے سے گٹھلی نکال دیں الائچی کے دانہ کو نکال کر خوب پیس لیں پھر مصری ملاکر باریک کریں اور آخر میں مکھن ملائیں اور نوش کریں۔اکیس دن کے باپرہیز استعمال سے بے خوابی ،خون کی کمی اور ضعف بصارت دورہوجاتی ہے۔