بندہ ملازمت پر تھا مجھے نیند نہ آنے کا عارضہ پیش آگیا میں ویٹرنری اسسٹنٹ تھا خیال آیا صبح جب ہسپتال کھولوں گا تو جب تک 5,6لوگ جمع نہ ہوجائیں ۔ پھر ان کے سامنے بات کروں گا جب صبح ہسپتال میں نے کھولا تو لوگ فوری طور پر جمع ہوگئے میںنے ان سے کہا سب باتیں چھوڑو مجھے 3,4یوم سے نیند نہیں آتی اس کا بتایا ۔ ان میں ایک بکریوں کا چرواہا تھا جو کم و بیش 80,85سال کا تھا۔ کہنے لگا: اس کے متعلق میں بتاتا ہوں کہ کیا کرنا چاہیے ۔ میں نے کہا بتائو؟ کہنے لگا :رات کو آدھ سیر دودھ لے کر اسے ابالیں جب ابل جائے نیچے اتار کر اس میں چینی حسب منشاء ڈال دیں‘ بڑا چمچ کھانا کھانے والا دیسی گھی سے بھر کر اس میں ڈال دیں پھر چمچ سے دونوں کو ہلا کر اچھی طرح مکس کردیں‘ نیم گرم گرم پی کر سو جائیں ۔ میں نے ایسے ہی کیا حکیم صاحب یقین کریں پھر مجھے بہت نیند آئی صبح کو جب اٹھا تو مجھے خیال آیا کہ یہ دماغی خشکی ہے‘ مجھے آرام تو پہلے ہی یوم میں آگیا ۔ لیکن میں نے تین دن اسے پیا ۔ آپ بھی جس کو یہ نسخہ بتائیں کہیں کہ تین یوم استعمال کریں ۔ والسلام !(شیخ شوکت علی‘شیخوپورہ)۔